i کھیل

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے کراچی ایسوسی ایشن کے عہدداران معطل کردیےتازترین

May 20, 2024

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں اور غیر مناسب رویہ اختیار کرنے پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سمیت دیگر آفیشلز اور پلیرز کیخلاف ایکشن لیتے ہوے معطل کردیا، فیڈریشن نے ڈسپلن کے معاملے پر کوی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس فیڈریشن کے صدر بریگیڈر (ر)فتخار منصور کی صدارت میں ہواجس میں جنرل کونسل ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیڈریشن نے ڈسپلن کو برقرار رکھنے کیلئے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کی جانب سے اپنی غطلیوں کا اعتراف کرنے اور نامناسب رویہ اختیار کرنے پر عہدے سے معطل کرتے ہوے سینئر نائب صدر محمد یعقوب کو عبوری صدر بنانے کی منظوری دی گی جبکہ 20 ر وز کے اندر ایک کمیٹی کراچی کے باسکٹ بال کلبوں کی سکروٹنی بھی کرے گی تاکہ نوے روز میں کراچی اور سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات کرواے جا سکیں۔ اجلاس میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے دو عہدیداروں ظفر اقبال اور زین العابدین پر کوٹہ میں منعقدہ انٹر ڈویژنل باسکٹ بال چمپین شپ گریڈ بی کے دوران گالم گلوچ اور بد تمیزی کی بنا پر تین سال کی پابندی اور جرمانہ عائد کیاجبکہ خانیوال سے تعلق رکھنے والے عثمان پراچہ پر فیڈریشن کی جھوٹی نمائندگی متعدد بیضابطگیوں کی بنا پر پابندی عائد کی گئی۔ اجلاس میں میپکو، لیسکو، راولپنڈی، پی اوایف واہ کے کھلاڑیوں پر مختلف ایونٹس میں غیر قانونی نمائندگی اور غیر مناسب رویہ اختیار کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ جنرل کونسل اجلاس میں ساوتھ ایشین گیمز کے پیش نظر کھلاڑیوں، کوچوں، ریفریز اور کے لئے مختلف پروگرامز اور آندہ کی سرگرمیوں کے کیلنڈر کو حتمی شکل دی گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی