i کھیل

پاکستان اور سعودی عرب کے بین الاقوامی فٹبال میچ کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت جاریتازترین

June 01, 2024

چھ جون کو اسلام اباد میں پاکستان اور سعودی عرب کے بین الاقوامی فٹبال میچ کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔جنرل اسٹینڈ کے لیے ٹکٹ کی قیمت ساڑھے سات سو روپے جبکہ وی آئی پی سٹینڈ کے لیے ڈیڑھ ہزار روپے اور وی وی آئی پی انکلوئر کے لیے 4 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔یہ ٹکٹیں ایک نجی کمپنی کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن خریدی جا سکتی ہیں۔توقع ہے کہ 25 ہزار سے زائد شائقین اس میچ کو دیکھیں گے جو چھ جون کو رات ساڑھے آٹھ بجے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے جنا ح سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔نجی کمپنی کو ٹکٹوں کی فروخت کے لیے عوام کا اچھا رسپانس مل رہا ہے تاہم نوجوانوں اور طلبہ نے متعلقہ حکام سے جنرل سٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 5 سو روپے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی