i کھیل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26اپریل کو ہوگاتازترین

April 24, 2024

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26اپریل ((بروز جمعہ)نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا،اس سے قبل مہمان ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز میں میزبان پاکستان کی ٹیم کو کلین سویپ کر چکی ہے۔ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی ویمن ٹیم کو 113رنز ، دوسرے میچ میں 2وکٹوں جبکہ تیسرے ایک روزہ میچ میں 88رنز سے شکست دی تھی۔ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے جہاں وہ میزبان پاکستانی ویمنز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیل چکی ہے جبکہ پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلنا ابھی باقی ہے ۔پاکستان ٹیم کو نداڈار لیڈ کریں گی۔پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 26اپریل سے ہوگا، دوسرا میچ28اپریل،تیسرا 30اپریل،چوتھا 2 مئی جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 3مئی کو کھیلا جائے گا۔ تین ون ڈے میچز کی طرح پانچوں ٹی ٹونٹی میچ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹونٹی میچز شام 7بج کر 30منٹ پر شروع ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی