i کھیل

پاکستان اور بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاریتازترین

February 17, 2026

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کا شیڈول سامنے آ گیا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی ٹیم بنگلا دیش میں ون ڈے سیریز کھیلے گی، سیریز میں تین میچ کھیلے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچ 12 مارچ، 14 اور 16مارچ کو کھیلے جائیں گے۔پاکستان سپر لیگ کے بعد پاکستانی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے دوبارہ بنگلا دیش جائے گی۔پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز مئی میں کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ میچ ڈھاکا میں 8 مئی سے 12 مئی تک کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 16 مئی سے 20 مئی تک کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی