i کھیل

پاکستان اور بھارت کو ایک گروپ میں رکھنے کا مقصد روایتی حریفوں کے مابین ایونٹ میں کم از کم ایک مقابلہ کرانا ہوتا ہے، سنیل گواسکرتازترین

January 29, 2026

بھارت کے لیجنڈ بلے باز سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو ایک گروپ میں رکھنے کا مقصد روایتی حریفوں کے درمیان ایونٹ میں کم از کم ایک مقابلہ کرانا ہوتا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ میگا ایونٹس کی طرح پاکستان اور بھارت کو نہ صرف ایک گروپ میں رکھا گیا ہے بلکہ دونوں کو آسان گروپ میں رکھا گیا ہے تاکہ دونوں ٹیمیں اگلے مرحلے میں جا سکیں اور میدان جنگ شروع ہو سکے۔آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کو گروپ اے میں نمیبیا، نیدرلینڈز اور امریکا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ سنیل گواسکر کا مزید کہنا تھا کہ میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) میں تجربہ حاصل کرنے کے بعد اس بار امریکا ایک مضبوط ٹیم ثابت ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی