i کھیل

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کاساکھ کو نقصان پہنچانے پر سخت تشویش کا اظہارتازترین

November 18, 2024

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) نے پاکستان سپورٹس بورڈکی جانب سے پی او اے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اورمن گھڑت الزامات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوے واضح کیا ہے کہ قومی اولمپک کمیٹی سچائی کا پتہ لگانے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے سمیت کسی بھی حد تک جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ نے الزام عاد کیا تھا کہ پی او اے انتخابی عمل اور قانونی ترامیم سے متعلق بے ضابطگی پر انہیں پی او اے کے اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں۔تاہم جب پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے پی ایس بی کے الزامات کی حقیقت جاننے کیلے تمام اسٹیک ہولڈرز کو خط لکھا تو الحاق شدہ نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز، صوبائی اولمپک ایسوسی ایشنز، ڈیپارٹمنٹس، سروسز سپورٹس، ایتھلیٹس کمیشن، پاکستان میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کیممبر سے بھی درخواست کی گئی کہ ہمیں وہ خط یا دستاویز فراہم کریں جس کا حوالہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے اپنے خط میں دیا لیکن حیران کن طور پر ان میں سے کسی نے بھی پی ایس بی کے دعووں کی حمایت کے لیے کوئی دستاویزی ثبوت سمیت کوی خط و کتابت فراہم نہیں کی ہے۔خط میں کہا گیا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایسے بیبنیاد الزامات لگانے سے پہلے ان کی حقیقت جاننے کیلے پی او اے سے بھی کوی رابطہ نہیں کیا۔ پی او اے تمام صورتحال کو ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں لے کر جاے گی جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا براہ راست پی ایس بی کو جواب دینا ہے یا قانون کے تحت فراہم کردہ متبادل چینلز کے ذریعیبات کی جاے گی کیونکہ پی ایس بی کا یہ طرز عمل پی او اے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش کا حصہ لگتا ہے، جس کا مقصد آئندہ پی او اے کے انتخابات کے سلسلے میں دبائو ڈالنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی