پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بولر وسیم اکرم کو کرکٹ آسٹریلیا کا ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر کردیا گیا ہے۔مجموعی طور پر کرکٹ آسٹریلیا کے 54ایمبیسڈرز میں بھارت کے روی شاستری، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے سابق کرکٹرز رسل آرنلڈ اور امین الاسلام بھی شامل ہیں،آسٹریلیا کے ٹیسٹ اوپنر عثمان خواجہ، فواد احمد، اسکاٹ بولینڈ، سابق ویمنز کپتان لسا اسٹھالیکر اور میل جونز بھی ایمبسیڈر پروگرام کا حصہ ہیں،کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ان ایمبیسڈرز کی تقرری 2سال کیلئے کی گئی ہے۔ایمبیسڈر پروگرام کے تحت آسٹریلیا میں جنوبی ایشیائی خطے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں، تماشائیوں اور کوچز کو کرکٹ کا ایک واضح پاتھ وے دکھانا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی