i کھیل

ٹورنامنٹ عوام کے بغیر ادھورا محسوس ہو رہا ہے ،عظمی بخاری کا پی ایس ایل میچز کو شائقین کیلئے کھولنے کا مطالبہتازترین

April 27, 2026

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو شائقین کے لئے کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ عوام کے بغیر ادھورا محسوس ہو رہا ہے۔عظمی بخاری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میدانوں کو دوبارہ شائقین سے بھر دیا جائے اور ٹرافی کی رونق بھی عوام کی موجودگی سے بڑھائی جائے، کرکٹ شائقین کے بغیر پی ایس ایل کا اصل جوش و خروش متاثر ہو رہا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی اس مطالبے کو اجاگر کرتے ہوئے شائقین واپس لا اور پی ایس ایل پبلک کے لیے کھولو جیسے ہیش ٹیگز استعمال کیے، جنہیں شائقین کی جانب سے بھی پذیرائی مل رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی