i کھیل

ورلڈکپ میں موجود پاکستانی پریزینٹر زینب عباس نے بھارت چھوڑ دیاتازترین

October 09, 2023

پاکستانی پریزینٹر زینب عباس نے حفاظتی اقدام کی بنا پر بھارت چھوڑ دیا،ذرائع کے مطابق زینب عباس بھارت سے دبئی پہنچ گئی ہیں اور ان کے بھارت چھوڑنے کی تصدیق قریبی ذرائع نے کی،نجی ٹی وی کے مطابق زینب پر بھارت میں بہت زیادہ دبائو بڑھ رہا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے حفاظتی اقدام کے طور پر بھارت چھوڑدیا، زینب نے براڈ کاسٹرز اور فیملی کے مشورے پر یہ اقدام اٹھایا،کچھ میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ زینب عباس کو بھارت سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے تاہم ان خبروں کی تصدیق نہیں ہوسکی،واضح رہے کہ زینب عباس کے خلاف بھارت میں ایک وکیل نے کیس کرنے کی درخواست کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی