ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکہ اور بھارت کے ہاتھوں پے درپے بدترین شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی نے بڑی سرجری کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق کوچز، سلیکٹرز اور بڑے کھلاڑیوں کو گھر بھیجے جانے کا امکان ہے جبکہ ٹیم میں اختلافات پر کھلاڑیوں سے انفرادی طور پر بھی پوچھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ٹیم میں اختلافات پر کھلاڑیوں سے انفرادی طور پر بھی پوچھا جائے گا۔ کپتان اورکھلاڑیوں سے سوالات کے جوابات مانگے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق تسلی بخش جواب نہ ملا تو کپتان کی بھی چھٹی ہوسکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی