i کھیل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ جاری، پاکستان کی تنزلیتازترین

April 03, 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چھٹے سے چوتھے نمبر پر آگئی۔ سری لنکا کی ٹیم نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 192 رنز سے شکست دینے کے بعد چوتھی پوزیشن حاصل کی جب کہ بنگلا دیش کی ٹیم سیریز ہارنے کے بعد چھٹے سے آٹھویں نمبر پر چلی گئی۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے جب کہ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کا چھٹا اور جنوبی افریقہ کا ساتواں نمبر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی