ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کے دوسرے میچ میں پاکستان چیمپیئنز نے ویسٹ انڈیز کو 29 رنز سے شکست دیکر مسلسل دوسرا میچ جیت لیا۔انگلینڈ کے ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے معرکے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان لیجنڈز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔گرین شرٹس کی جانب سے آل راونڈر شعیب ملک نے 54، شرجیل خان 35، صہیب مقصود 22 رنز بناکر آوٹ ہوئے جبکہ اننگز کے اختتامی لمحات میں عامر یامین نے 11 گیندوں پر 29 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز لیجنڈز کی مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 بناسکی، ڈوین اسمتھ 64 رنز بناکر نمایاں رہے تاہم انکے علاوہ کوئی بیٹر پاکستان بالرز کے سامنے مزاحمت نہ کرسکا۔دیگر کھلاڑیوں میں جوناتھن کارٹر 34، چیڈوک والٹن 16 اور جروم ٹیلر 13 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے کوٹے کے 4 اوورز میں 14 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ شاہد آفریدی نے 3 اور وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ پاکستان لیجنڈز نے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی