ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی محمد آصف نے فیصلہ کن رائونڈ میں جگہ بنالی ۔ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں احسن رمضان اور اسجد اقبال کوالیفائرز کے دونوں مراحل میں ٹاپ 8 میں نہ آسکے۔محمد آصف نے ہم وطن اسجد اقبال کو 2-4 سے ہرا کر فیصلہ کن راونڈ میں جگہ بنائی۔احسن رمضان کو کوالیفائرز کے راونڈ آف 16 میں سری لنکن پلیئر نے ہرایا۔پاکستان کے اویس منیر اور نسیم اختر کو براہ راست فیصلہ کن راونڈ میں جگہ ملی تھی۔واضح رہے کہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا فیصلہ کن رائونڈ آج 2 نومبر سے شروع ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی