i کھیل

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس،جوناس ونجیگارڈ نے سولہواں مرحلہ جیت لیاتازترین

July 19, 2023

ڈنمارک کے سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا سولہواں مرحلہ جیت لیا، جوناس ونجیگارڈ کی ریس میں یہ پہلی فتح ہے۔ سپین سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کا 110 واں ایڈیشن جاری ہے ، جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے سولہویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں پاسی سے کمبلوکس تک 22.4کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا جو انفرادی ٹائم ٹرائل مقابلہ تھا ۔ 26سالہ ڈینش سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈ راسموسن نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلوانین سائیکل سوار تڈیج پوگاآر کو شکست دیتے ہوئے نہ صرف پہلی پوزیشن حاصل کی بلکہ ییلوجرسی پر قبضہ مضبوط کر لیا ہے۔ ڈنمارک کے سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن نے 16ویں مرحلے کا مطلوبہ فاصلہ 32منٹ اور 36 سیکنڈز میں طے کرکے اپنے نام کیا۔ سلوانین سائیکل سوار تڈیج پوگاآر نے دوسری جبکہ 28 سالہ بیلجیم کے واٹ وان ایرٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3406کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ، 24 روزہ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس23 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی، جس میں ٹیم جمبو ویزما کے ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن1903میں ہوا ،جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی