سلووینیا کینامور سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 2024میں کامیابی حاصل کرلی، انہوں نے تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا ،تین ہفتوں تک جاری رہنے والی اس ریس کے 21ویں اور آخری مرحلے میں بھی سلووینیا کینامور سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر فاتح رہے اور مجموعی برتری پر بھی ان کا ہی قبضہ رہا،ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 21ویں اور آخری مرحلے میں سائیکل سواروں نے مناکو سے نیس تک کا فاصلہ طے کرنا تھا جو 33.7کلو میٹر پر محیط تھا جس کو سلووینیا کے نامور سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے 45منٹس اور 24سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی،ٹیم جمبو ویزما کی نمائندگی کرنے والے 26سالہ ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن نے دوسری جبکہ بیلجیئم کے سائیکل سوار ریمکو ایونپول نے تیسری پوزیشن حاصل کی،متحدہ عرب امارات کی ٹیم ایمریٹس کے سائیکل سوار سلووینیا کے تڈیج پوگاآر نے ریس میں مجموعی طور پر چھ سٹیجز میں فتح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹور ڈی فرانس ریس کا ٹائٹل بھی جیتنے پر اختتام کیا اور 1998میں اطالوی سائیکلسٹ مارکو پینٹانی کے بعد ایک ہی سال میں سائیکلنگ کی دو سب سے بڑی ریسیزجیتنے والے پہلے رائیڈر بھی بن گئے۔ تڈیج پوگاآر نے کہا ہے کہ وہ فرانس ٹورڈی کا 2024کا ایڈیشن جینتے پر بہت خوش ہیں اور ریس کے تمام 21مراحل سے بہت لطف اندوز ہوئے ہیں۔متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے فاتح سائیکلسٹ نے ریس میں چوتھا مرحلہ جیتنے کے ساتھ ساتھ ایکواڈور کے سائیکل سوار سے یلو جرسی چھین لی تھی جس پر ان کا 21ویں مرحلے تک قبضہ برقرار رہا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی