پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید محسن گیلانی نے فیفا سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی ریکارڈ ساز کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے جیت وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے نام کر دی۔اپنے بیان میں محسن گیلانی نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ہمارے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل امن کے لیے تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں، ہماری بیٹیوں نے فٹبال کے میدان میں تاریخ رقم کی ہے۔ ہم یہ کامیابی اپنی قیادت کی لگن اور عزم کے نام کرتے ہیں۔
محسن گیلانی نے مزید کہا کہ ہم بھی اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے پاکستان کا نام فٹبال کے میدان میں روشن کریں گے۔ پاکستان ویمنز فٹبال کے لیے سنہری دور کا آغاز ہو چکا ہے اور ہماری کھلاڑی دنیا کو دکھا رہی ہیں کہ وہ بہترین فٹبال کھیل سکتی ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین فٹبال کی ترقی کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ پاکستان عالمی سطح پر مزید کامیابیاں حاصل کر سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی