i کھیل

وویمن باکسنگ کے فروغ اور ترقی کیلئے مزید اقدامات کرنی کا فیصلہتازترین

April 29, 2026

پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے وویمن باکسنگ کے فروغ اور ترقی کیلئے مزید اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) ناصرٹنگ کے مطابق پاک آرمی، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے وویمن باکسنگ کی پرموشن اور باصلاحیت خواتین باکسرز کی ٹریننگ سمیت بین الاقوامی مقابلوں میں مواقع فراہم کرنے کیلے مزید اقدامات کے جائینگے جبکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی سپورٹ سے خواتین باکسنگ کا مستقبل روشن بنائینگے۔ کرنل ناصرٹنگ نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی نمایاں کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ویمن باکسنگ چیمپئن شپ اور انٹر یونیورسٹی ویمن باکسنگ چیمپئن شپ کے انعقاد سے نئے ٹیلنٹ کو مواقع ملیجبکہ قومی کھیلوں اور محکمانہ مقابلوں کے ذریعے خواتین باکسنگ کو مزید وسعت دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ باکسنگ فیڈریشن کی پالیسیوں کی پاکستانی باکسر لورا اکرم نے ورلڈ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ، فاطمہ زہرا نے اسلامی یکجہتی گیمز میں برانز میڈل، عائشہ ممتاز اور ملائکہ زاہد کے ایشیائی اور چین میں بین الاقوامی ایونٹس میں میڈلز جیتے جبکہ خواتین باکسرز کو کامن ویلتھ گیمز سمیت آئندہ عالمی مقابلوں میں شرکت کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی