وکٹ کیپر غاز ی غوری پاکستان کرکٹ کلب زون 6 کے نئے ٹیسٹ کرکٹر ہیں، انہوں نے 2020 میں زون چھ کے میٹرو پولیٹن کلب سے اپنے کرکٹ کیریئر کی شروعات کیں۔ کراچی کے معروف کرکٹ کلب پاکستان سی سی سے ایک نیا ستارہ پاکستان کرکٹ کے افق پر نمودار ہوا ہے، وکٹ کیپر غازی غوری جو برمنگھم کے ایجبسنٹن کرکٹ گرانڈ پر ٹیسٹ کیپ لینے والے پاکستان کے 266ویں ٹیسٹ کرکٹر بنے ہیں۔ 16 مارچ 2003 کو کراچی میں پیدا ہونیوالے محمد غازی غوری نے پاکستان کیلئے 4 بین الاقوامی ون ڈے کھیلے ہیں۔ غازی غوری نے 2020 میں زون چھ کے میٹرو پولیٹن کلب سے اپنے کرکٹ کیرئیر کی شروعات کیں اور اگلے ہی برس انھیں اعظم خان نے پاکستان کرکٹ کلب کیلئے منتخب کر لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی