قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ٹیسٹ میچ میں 2 ہزار رنز مکمل کرلیے۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے میچ کے دوران محمد رضوان نے57 ویں اننگز کھیل کر ٹیسٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کیے۔گزشتہ برس محمد رضوان نے ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلتے ہوئے ون ڈے میچ میں 2 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی