i کھیل

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم گرائونڈ پر کلین سوئپ شکست، ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاںتازترین

April 25, 2024

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم گرائونڈ پر کلین سوئپ شکست کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)محسن نقوی نے ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں کردیں۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کہا گیا ہے کہ اسماویہ اقبال اور مرینہ اقبال کے علاوہ مینز سلیکشن کمیٹی کے اراکان سابق کرکٹر عبدالرزاق، اسد شفیق اور بتول فاطمہ سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گی، اسی طرح ہیڈکوچ اور کپتان بھی اسی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔نئی سلیکشن کمیٹی کا فوری کام آئندہ دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کا انتخاب کرنا ہوگا، جہاں وہ 11سے 29مئی تک 3ٹی20اور آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25کے 3میچز کھیلے گی۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ہوم گرانڈ پر کلین سوئپ شکست کے باوجود آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ 2022-25میں پانچویں پوزیشن پر موجود ہے، اس چیمپئن شپ کی ٹاپ پانچ ٹیمیں، میزبان بھارت کے ساتھ، براہ راست آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025کیلئے کوالیفائی کریں گی جبکہ بقیہ ٹیمیں ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں حصہ لیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی