i کھیل

ویسٹ انڈین آل رائونڈر سنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیاتازترین

April 23, 2024

ویسٹ انڈین آل رائونڈر سنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں واپسی کو مسترد کر دیا۔سنیل نارائن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خوشی ہے لوگ ورلڈ کپ کے لیے میری ریٹائرمنٹ کی واپسی کی خواہش ظاہر کرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنا فیصلہ کر چکا ہوں، ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا۔اس سے قبل ویسٹ انڈین کپتان راومن پاول نے سنیل نارائن کے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی بات کی تھی۔واضح رہے کہ سنیل نارائن آئی پی ایل میں شاندار آل رائونڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی