بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی نے بھارت فاسٹ باولر جسپریت بمراہ کو دنیا کا آٹھواں عجوبہ قرار دے دیا۔ ممبئی کے وانکھیڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں وکٹری پریڈ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ایک ایسے کھلاڑی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو ہمیں بار بار ٹورنامنٹ میں واپس لایا۔ ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ بمراہ ہماری طرف سے کھیلتا ہے۔ اس موقع پر میزبان نے کوہلی سے مخاطب ہوکر کہا کہ میں ایک پیٹیشن سائن کرنے کا سوچ رہا ہوں جس میں بمراہ کو نیشنل ٹریثر قرار دیا جائے۔ جس پر کوہلی نے کہا کہ میں ابھی اسی وقت پیٹیشن پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی