i کھیل

ویراٹ کوہلی بیٹ ٹوٹنے پر رنکو سنگھ پر برس پڑےتازترین

April 22, 2024

ویراٹ کوہلی بیٹ ٹوٹنے پر رنکو سنگھ پر برس پڑے۔رنکو سنگھ نے ویراٹ کوہلی سے ایک اور بیٹ مانگ لیا جس پر اسٹار بیٹر نے انھیں منع کرتے ہوئے کہا کہ تم نے میرا دیا گیا پہلا بیٹ اسپنرز پر توڑ دیا۔رنکو سنگھ نے کہا کہ کوہلی نے مجھے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز پر آئی پی ایل میچ سے قبل 29مارچ کو اپنا بیٹ دیا تھا، کولکتہ نے اپنے انسٹاگرم ہینڈل پر دونوں کرکٹرز کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ویڈیو شیئر کی، اس میں رنکوسنگھ اور کوہلی کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔رنکو نے کوہلی کو بتایا کہ ان کا دیا گیا بیٹ اسپنر کیخلاف بیٹنگ پر ٹوٹ گیا تھا، کوہلی نے حیرانی سے پوچھا کہ تم نے میرا بیٹ اسپنرز پر توڑ دیا، اب کیوں بتارہے ہو، میں اب دوسرا بیٹ نہیں دوں گا، اس پر رنکو سنگھ نے کہا کہ آپ کی قسم اب نہیں توڑوں گا مگر کوہلی نے کہا کہ میں 2 میچز میں 2 بیٹ نہیں دے سکتا، بعد میں میرے لیے مشکل ہوجاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی