i کھیل

ویمز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی تین ملکی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلانتازترین

September 17, 2026

آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز میں شامل سلیمہ امتیاز ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی خواتین انڈر 19 ٹیمیں تین ملکی سیریز میں حصہ لیں گی۔دس میچوں پر مشتمل ٹورنامنٹ 2 سے 16 اکتوبر تک فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ تمام میچز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔لیگ مرحلے کے بعد ٹاپ دو ٹیمیں 16 اکتوبر کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔تمام میچز صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔بلال خلجی 2 سے 8 اکتوبر تک پہلے پانچ میچز میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔افتخار احمد آخری چار لیگ میچز اور فائنل میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔عبدالمقیت، ذوالفقار جان، عمران جاوید اور طارق رشید بھی امپائرنگ پینل میں شامل ہیں۔ثانیہ اشرف، عافیہ امین اور نازیہ نذیر بھی ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی