i کھیل

ویمنز ٹی 20 سیریز ،پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا، افریقہ کو تیسرے میچ میں شکستتازترین

February 17, 2026

پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 53 رنز سے شکست دے دی۔بینونی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔کپتان فاطمہ ثنا 47 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں، سدرہ امین اور عالیہ ریاض 26، 26 رنز بناکر نمایاں رہیں۔جنوبی افریقی ٹیم نے شاندار فیلڈنگ کرتے ہوئے چار رن آئو ٹ کیے۔ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 16.5 اوورز میں 91 رنز بناکر آل آٹ ہوگئی، سعدیہ اقبال نے 3، فاطمہ ثنا نے 2 اور عائشہ ظفر نے ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان ٹیم نے بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین رن آئو ٹ کیے۔پاکستان کی فتح کے باوجود تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 1-2 سے جنوبی افریقہ کے نام ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی