ویمنز ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) قوانین کی خلاف ورزی پر بھارتی کھلاڑی کرانتی گاڈ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔آئی سی سی کے مطابق کرانتی گاڈ نے سری لنکا کے خلاف فائنل میچ کے دوران نازیبا الفاظ کا استعمال کیا، جس پر انہیں کھلاڑیوں اورسپورٹ اسٹاف کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قراردیا گیا۔آئی سی سی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بھارتی کھلاڑی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا، کرانتی گاڈ نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے عائد کی گئی سزا قبول کرلی۔دوسری جانب ویمنز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سلو اوورریٹ پر پاکستان ٹیم کو بھی جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی