i کھیل

ویمن کرکٹ، سری لنکا نے جنوبی افریقا کیخلاف نئی تاریخ رقم کردیتازترین

April 18, 2024

سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے تین سو سے زائد کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔جنوبی افریقن ویمن ٹیم کے خلاف تیسرے ون ڈے میں سری لنکا نے 302کا ہدف 33گیند قبل حاصل کرلیا، جنوبی افریقا کے 301کے جواب میں سری لنکا ویمن نے چار وکٹ پر 305رنز اسکور کیے ۔سری لنکن ٹیم کی جانب سے بنایا گیا اسکور ویمن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے بڑا کامیاب رن چیز ہے۔میچ کے دوران سری لنکن کپتان چمری اتاپتو نے 139گیندوں پر 26چوکوں اور 5چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 195رنز بنائے۔چمری اتاپتو کا اسکور ویمن ون ڈے میں دوسری اننگز کا سب سے بڑا اسکور اور مجموعی طور پر ویمن ون ڈے کرکٹ کا تیسرا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی