i کھیل

ویلکم ٹو پاک ٹیکس تان، احمد علی بٹ ٹیکسز کی بھرمار پر برہمتازترین

July 05, 2024

ا داکار و میزبان احمد علی بٹ حکومت کی جانب سے ٹیکسز کی بھرمار پر شدید برہم ہوگئے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار و میزبان نے حکومت کو اپنے ہی طنز ومزاح کے انداز میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت کے 100 دن، فضائی سفر پر ٹیکس، پراپرٹی خرید و فروخت پر ٹیکس، کھانے پینے کی بنیادی اشیا پر ٹیکس، بجلی پر ٹیکس، اشیا اور مصنوعات پر ٹیکس، ٹیکس ادا کرنے پر ٹیکس۔انہوں نے تنقید کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ویلکم ٹو پاک ٹیکس تان۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی