اداکار فواد خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے انڈین ویب سیریز برزخ کی شوٹنگ کے دوران جنات کی موجودگی محسوس کی۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ وہ ویب سیریز کی شوٹنگ کیلئے گلگت بلتستان کے ایک گھر میں موجود تھے اور وہاں چند ایسے کمرے بھی تھے جو ویران پڑے ہوئے تھے۔فواد خان نے بتایا کہ وہان ایک کمرے میں لائٹ جلنا بجھنا شروع ہوگئی اور دوسرے کمروں میں بھی ایسا ہوا۔اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں لگا شاید بجلی کا مسئلہ ہے لیکن ایسا کوئی ایشو نہیں تھا اور چار سے پانچ منٹ تک کمروں میں لائٹ جلتی بجھتی رہیں۔کاسٹ میں فواد خان، صنم سعید، فائزہ گیلانی، ایمان سلیمان، خوشحال خان، انیقا ذوالفقار علی، سلمان شاہد اور فرانکو گوئسٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی