i کھیل

والی بال کاوا چیمپئن شپ ‘ پاکستان کی قازقستان کے خلاف تین صفر سے فتحتازترین

July 28, 2026

پاکستانی ٹیم نے والی بال کاوا چیمپئن شپ کے میچ میں قازقستان کو تین صفر کے سکور سے شکست دے دی ۔ پاکستانی ٹیم اب تک ایونٹ میں کھیلے گئے میچز کے دوران ناقابل شکست رہی ہے ، پاکستان 12 پوائنٹس کے ساتھ سکور بورڈ پر نمبر ون ہے،قازقستان 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان سیمی فائنل کے لیے پہلے کوالیفائی کر چکا ہے، پاکستان کی پہلے سیٹ میں قازقستان کو 23-25 سے ہرایا،پاکستان نے دوسرا سیٹ 19-25 سے جیتا، تیسرے سیٹ میں پاکستان نے قازقستان کو 21-25 سے شکست دی، پاکستانی ٹیم نے میچ میں تین صفر سے فتح سمیٹی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی