i کھیل

والد زندہ ہوتے تو انکے ساتھ مزید وقت گزارتا، رنبیر کپورکی ادھوری خواہشتازترین

July 29, 2024

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے اپنی ادھوری خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انکے والد اور ماضی کے ہیرو رشی کپور زندہ ہوتے تو وہ انکے ساتھ مزید وقت گزارتے۔رنبیر نے حال ہی میں یہ تسلیم کیا کہ انکے اپنے آنجہانی والد کے ساتھ تعلقات کچھ زیادہ اچھے نہیں بلکہ اس میں اونچ نیچ رہتی تھی، لیکن خواہش ہے کہ وہ واپس آجائیں تو ہم بات چیت کریں۔ یاد رہے رشی کپور اپریل 2020 میں کینسر کی وجہ سے چل بسے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی