i کھیل

والد نانی کے گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے، پھر کبھی واپس نہیں آئے' کنول آفتاب کا انکشافتازترین

July 10, 2024

پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار، میزبان اور یوٹیوبر کنول آفتاب نے اپنے والد کے بارے میں حیران کن انکشاف کردیا۔حال ہی میں کنول آفتاب اور ان کے شوہر و ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر نے اپنے یوٹیوب چینل پر نیا وی لاگ اپلوڈ کیا جس میں اس جوڑے نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب دیے۔مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں میں ایک سوال کنول آفتاب کے والد سے متعلق تھا جس پر ٹک ٹاکر نے کہا کہ میں کبھی اپنے والد کے بارے میں بات نہیں کرتی کیونکہ میں اپنے والد کے ذکر پر جذباتی ہوجاتی ہوں۔کنول آفتاب نے کہا کہ ہر انسان کے لیے فیملی کا موضوع بہت حساس ہوتا ہے اور اگر کسی کی فیملی میں کوئی حادثہ ہوجائے تو اس پر بات کرنا آسان نہیں ہوتا۔ٹک ٹاکر نے کہا کہ میں جب تیسری جماعت میں تھی تو میرے والدین کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، میرے والد ہمیں نانی کے گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے اور پھر کبھی واپس لوٹ کر نہیں آئے۔ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ میں اپنے والد سے ملاقات کرتی ہوں لیکن میرے والد کو سوشل میڈیا پر آنا پسند نہیں، اسی وجہ سے وہ کبھی میری ویڈیوز میں نہیں آئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی