بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا کے سوتیلے والد انیل مہتا کی موت پر تعزیت کرنے کیلئے اداکارہ کے گھر پہنچنے والے اداکاروں میں سلمان خان بھی شامل ہوگئے۔11 ستمبر کو ملائکہ اروڑا کے والد انیل کی خودکشی خبر بھارتی میڈیا پر بریک ہوئی جس کے بعد دیگر معلومات منظرِ عام پر آنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ملائکہ کے اس بڑے غم میں ان سے ملنے شوبز ستارے بھی پہنچے لیکن انکے سابقہ سسرال یعنی خانز سب سے زیادہ پیش پیش رہے تاہم سلمان خان گزشتہ روز ملائکہ اروڑا کے گھر تعزیت کے لئے پہنچے۔اگرچہ ارباز خان سے طلاق کے بعد سے سلمان خان کبھی ملائکہ اروڑا کے ساتھ نظر نہیں آئے اور بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے ملائکہ سے بات کرنی بھی چھوڑ دی تھی لیکن مشکل گھڑی میں بڑے بھائی کی طرح ہی انکے گھر پہنچ گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی