i کھیل

وائیڈ گیندکاچھکا، کرکٹ میں نئی تاریخ رقم ہوگئیتازترین

October 05, 2026

کینیڈا سپر 60 کے دوسرے سیمی فائنل میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں ایک گیند بلے باز کو چھوئے بغیر ہی براہ راست بائونڈری کے پار پہنچ گئی۔وینکوور کے بی سی پلیس میں کھیلے گئے میچ میں مسی ساگا ماسٹرز کے علی خان نے ٹورنٹو سکسز کے کیرون پولارڈ کو شارٹ پچ گیند کرائی۔گیند غیر معمولی بائونس کے باعث پولارڈ اور وکٹوں کے پیچھے موجود کیپر کے اوپر سے گزرتی ہوئی بغیر ٹپہ کھائے بائونڈری پار کر گئی۔کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے اسے چھ وائیڈ قرار دینے کی بحث چھیڑ دی تاہم امپائر نے پانچ وائیڈز کا اشارہ دیا۔دراصل کرکٹ کے قوانین کے مطابق بانڈری تک پہنچنے والی وائیڈ گیند پر عام طور پر پانچ رنز بنتے ہیں، یعنی ایک وائیڈ کا اضافی رن اور چار بانڈری رنز، اس لیے ایسی گیند کو چھکا قرار نہیں دیا جا سکتا۔البتہ قوانین کے تحت چھ وائیڈز ممکن ہیں، اگر وائیڈ قرار دی گئی گیند پر بلے باز پانچ رنز دوڑ کر مکمل کرلیں، یوں ایک وائیڈ اور پانچ رنز ملا کر مجموعہ چھ بن سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی