سربیا کے ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ ومبلڈن میں میچ کے دوران تماشائیوں پر برہم ہوگئے،میچ کے دوران حریف ہولگر رونے کے سپورٹرز ان کا نام پکارتے رہے لیکن جوکووچ ہولگر رونے کے نعروں کو اپنے خلاف سمجھ بیٹھے،میچ کے بعد جوکووچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رونے کے فینز بہانے سے ان کی توہین کررہے تھے، وہ 20سال سے ٹینس کھیل رہے ہیں، انہیں پتا ہے یہ سب کیسے ہوتا ہے،واضح رہے کہ 37سالہ سربین ٹینس سٹار نوواک جوکووچ 7مرتبہ ومبلڈن کے فاتح رہ چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی