i کھیل

نو مور باز بال ، ہیری بروک کی بیٹنگ کے دوران رضوان کی گفتگو ریکارڈ ہوگئیتازترین

October 25, 2024

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران انگلینڈ کی اننگز کے دوران وکٹ کیپر محمد رضوان کی گفتگو اسٹمپ مائیک میں ریکارڈ ہوگئی۔ملتان ٹیسٹ کے بعد راولپنڈی میں بھی انگلش ٹیم پاکستانی اسپنرز ساجد خان اور نعمان علی کی گھومتی گیندوں پر چکرا گئی ۔ انگلش ٹیم کے جب 3 کھلاڑی 81 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے اور بین ڈکٹ اور ہیری بروک بیٹنگ کررہے تھے اور نعمان علی بولنگ کررہے تھے اس دوران محمد رضوان نے کہا کہ نو مور باز بال جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نعمان علی کی گیند ہیری بروک نے روکی تو رضوان کہنے لگے نو مور باز بال۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی