i کھیل

نوے کی دہائی میں اچھے تھے، اب لڑکوں کی لاٹ خراب آ رہی ہے، ماڈل مائرہ جعفریتازترین

July 03, 2024

ابھرتی ہوئی ماڈل مائرہ جعفری کا کہنا ہے کہ نوے کی دہائی تک اچھے اور وفادار لڑکے آ رہے تھے، اب جو لڑکوں کی لاٹ آ رہی ہے، وہ خراب ہے، آج کل کے لڑکوں کے نخرے زیادہ ہیں۔ ایک ٹی وی شو میں شریک ماڈل کی سوشل میڈیا پر وائرل مختصر ویڈیو میں انہوں نے نئی نسل کی لڑکیوں اور لڑکوں پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ اگرچہ آج کل کی لڑکیوں کے نخرے بھی ہیں لیکن پھر بھی لڑکیاں بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل جس بھی لڑکی سے محبت اور تعلقات سے متعلق پوچھا جائے گا تو وہ شکایت کرتی دکھائی دیں گی، اس کا ایک سبب لڑکوں کا اچھا نہ ہونا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کل کے لڑکوں کے نخرے زیادہ ہوگئے ہیں، ان کے اپنے مسائل اتنے ہیں کہ لڑکیوں سے بات ہی نہیں کرتے اور جب وہ لڑکیوں سے ہی بات نہیں کریں گے تو لڑکیاں بھی ان سے بات نہیں کرتیں اور سنگل رہنے کو ترجیح دیتی ہیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ نئی نسل کی لڑکیوں کے مسائل بھی ہیں لیکن پھر بھی لڑکیاں کچھ بہتر ہوتی ہیں لیکن لڑکوں میں وفا نہیں رہی۔مائرہ جعفری کے مطابق آج کل کے لڑکے نہ تو وفادار ہیں، نہ ہی سچے ہیں، نہ خوبصورت اور اچھے ہیں، آج کل لڑکوں کی لاٹ خراب نکل رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی