i کھیل

نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ حیدرآباد میں اختتام پذیر، سندھ سٹرائیکرز کی پہلی پوزیشنتازترین

April 06, 2026

نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ حیدرآباد میں اختتام پذیر ہوگئی ،جس میں سندھ سٹرائیکرز نے 7 گولڈ میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ایونٹ میں پنجاب تھنڈرز نے دوسری اور بلوچستان ایگلز نے تیسری پوزیشن حاصل کی، کے پی ٹائٹنز کے ضمیر علی مینز کیٹیگری میں بہترین باکسر قرار پائے، جبکہ سندھ سٹرائیکرز کی عائشہ کو بہترین ویمن باکسر قرار دیا گیا۔پاک آرمی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اس نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 10 ٹیموں کے 210 باکسرز نے حصہ لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی