i کھیل

نیپال میں موسم بہار کی پہلی کامیاب مہم جوئی، پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارا نے ماونٹ اناپورنا سر کرلیتازترین

April 15, 2023

پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارا نے 8091 میٹر بلند ماونٹ اناپورنا کو سر کر لیا۔ ماونٹ اناپورنا دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی ہے جس کو ساجد سدپارا نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے سر کیا ہے ، ساجد سدپارا پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے اناپورنا کے ٹاپ پر پہنچے۔ ساجد سدپارا نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر ایک ٹویٹ بھی جاری کیا جس میں انہوں نے دعاں کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی منزل کے بہت قریب ہیں ۔ ساجد سدپارا 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن سر کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ ساجد سدپارا عظیم کوہ پیما علی سدپارا مرحوم کے صاحبزادے ہیں ، اس سے قبل انہوں نے کے ٹو، مناسلو، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو بھی بغیر مصنوعی آکسیجن سر کیے ہیں ۔ ساجد سدپارا آنے والے دنوں میں مانٹ مکالو، دالواگیری اور کنگچنجونگا بھی سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی