فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی نیوزی لینڈ کیخلاف ابتدائی 2 ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ قیادت سے ہٹائے گئے شاہین آفریدی پہلے دو ٹی 20میچز نہیں کھیلیں گے۔ذرائع کے مطابق کاکول میں ٹریننگ کیمپ کے بعد شاہین آفریدی بولنگ ردھم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں یہی وجہ ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی نیوزی لینڈکیخلاف ابتدائی ٹی 20میں شرکت مشکوک ہے۔ذرائع کا دعوی ہے کہ ٹیسٹ فاسٹ بولر شاہین آفریدی ورلڈ ٹی 20سے قبل رسک نہیں لینا چاہتیلہذا شاہین آفریدی نیوزی لینڈکیخلاف ممکنہ طورپرراولپنڈی میں ایک اور لاہور میں آخری 2ٹی 20میچ کھیلیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی