i کھیل

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیاتازترین

April 09, 2024

نیوزی لینڈ کرکٹ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ فینز کی وجہ سے شیڈول کا اعلان کیا گیا جب کہ باقی ہوم انٹرنیشنل شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ 3ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کی میزبانی کرے گا،ٹیسٹ میچز کرائسٹ چرچ ، ویلنگٹن اور ہیملٹن میں کھیلے جائیں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 28 نومبر، دوسرا ٹیسٹ 6دسمبر اور تیسرا ٹیسٹ 14دسمبر سے شروع ہو گا۔نیوزی لینڈ کرکٹ کا مزید بتانا ہے کہ آئندہ سیزن میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے بھی دورہ کرنا ہے جب کہ آسٹریلیا اور سری لنکا کی ویمن ٹیمیں بھی سیریز کھیلیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی