یورو کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا،جرمن شہر ڈورٹمنڈمیں کھیلے گئے یورو کپ کے دوسرے سیمی فائنل میںنیدرلینڈز نے میچ کے ساتویں منٹ میں گول کرکے انگلینڈ کے خلاف برتری حاصل کی، نیدرلینڈزکی جانب سے زاوی سمنز نے گول اسکور کیا،انگلینڈ کے خلاف نیدرلینڈز کی برتری زیادہ دیر نہیں رہی، انگلش ٹیم کے کھلاڑی ہیری کین نے میچ کے 18ویں منٹ میں پینلٹی پر شاندار گول کرکے اسکور ایک ایک سے برابر کر دیا،پہلے ہاف میں اسکور ایک ایک رہا، دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف اٹیک کیا لیکن میچ کے 90ویں منٹ میں انگلش کھلاڑی اولی ویٹکنز نے گول کرکے اپنی ٹیم کو دو ایک کی برتری دلادی جو مقررہ وقت تک برقرار رہی،یوں انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر یورو کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا،یورو کپ کا فائنل اتوار کو انگلینڈ اور اسپین کے درمیان برلن میں کھیلا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی