خودساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کے گانوں میں ماڈلنگ کرنے والی وجدان را ئونے اپنی تصاویر نامناسب انداز میں شیئر کرنے والوں کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔انہوں نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سوشل میڈیا پر میری تصاویر کو ذومعنی رخ دے کر گانے کی مشہوری کیلئے اسکینڈل بنائے جارہے ہیں۔انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان تمام ہتھکنڈوں کی وجہ سے انکی ذہنی صحت متاثر ہورہی ہے۔ماڈل وجدان را نے یہ بھی کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی طرح کوئی سخت فیصلہ لیں۔خیال رہے کہ میزبان، مذہبی اسکالر عامر لیاقت حسین کی چند نازیبا تصاویر و ویڈیوز منظرِ عام پر آئیں تھیں جس کے کچھ ہی عرصے بعد وہ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی