اداکارہ و ٹی وی شو ہوسٹ ندا یاسر اور انکے شوہر، ہدایتکار و پروڈیوسر یاسر نواز کو فریضہ حج کے سفر پر لمحہ بہ لمحہ منفرد تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنانا مہنگا پڑگیا۔ اس بابرکت سفر پر جہاں لوگ زیادہ سے زیادہ اللہ کی عبادت کرنے کا موقع تلاش کرتے ہیں وہیں آج کل اس مقدس جگہ پر جاکر بھی سوشل میڈیا پر تصاویر اپلوڈ کرنے کا ٹرینڈ چل رہا ہے۔اسی ٹرینڈ کو فالو کرتے ہوئے ندا اور یاسر بھی لمحہ بہ لمحہ اپنے صارفین کو تصویری جھلکیوں سے مسحور کرتے نظر آرہے ہیں۔تاہم اس موقع پر سوشل میڈیا ایکٹیویٹی انکے صارفین کو کچھ خاص نہیں بھارہی اور لگے ہاتھوں انکے تنقید کا نشانہ بناتے نظر آرہے ہیں۔صارفین کا اپنا اظہار خیال پیش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ لوگوں کو اپنے مذہبی سفر پر توجہ دینی چاہیے جب وہ عمرہ یا حج پر جا رہے ہوں اور ندا اور یاسر کو یہی کرنا چاہیے۔ ان کے خیال میں تصاویر اور ویڈیوز کا اشتراک غیر ضروری ہے کیونکہ یہ عام سفر نہیں ہے۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ،ندا اور یاسر صرف صرف فوٹو شوٹ کیلئے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی