i کھیل

ناروے کے سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈ نے ٹو ر ڈی فرانس کا گیارہواں مرحلہ جیت لیاتازترین

July 11, 2024

ناروے کے نامور سائیکلسٹ اور دفاعی چیمپئن جوناس ونجیگارڈنے ٹو ر ڈی فرانس سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ جیت لیا۔ سپین سے ٹو رڈی فرانس سائیکل ریس کے 111ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹو ر ڈی فرانس سائیکل ریس کے 11ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں ایواکس لیس بینس اور لی لیوران تک کا 211 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا،27سالہ ناروے کے سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈنے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ فاصلہ 4گھنٹے 58منٹ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی،25سالہ سلووینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے دوسری جبکہ24سالہ بیلجیئم کے سائیکل سوار ریمکو ایونپولین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سلووینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے چوتھا مرحلہ جیتنے کے ساتھ ساتھ ایکواڈور کے سائیکل سوار سے یلو جرسی چھین لی تھی جس پر ان کا تاحال قبضہ برقرار ہے ۔ ٹو ر ڈی فرانس سائیکل ریس 21مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3,498کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ ٹو ر ڈی فرانس سائیکل ریس میں 22ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ،یہ ریس 24روز جاری رہنے کے بعد 21جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔ ریس میں ٹیم جمبو ویزما کے ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔ ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی