پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے سیزن فور کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈکوچ معین خان نے کپتان سرفراز احمد کو ناقص کارکردگی پر آڑے ہاتھوں لے لیا،مسلسل چوتھے سال ایونٹ کے پلے آف مرحلے میں کوالیفائی نہ کرنے پر ہیڈ کوچ معین خان نے سرفراز احمد کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مسلسل دو سالوں سے پاکستان کے ٹی 20 سکواڈ میں کم بیک کی کوشش کررہے ہیں لیکن انہیں ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے تیز کھیلنا پڑے گا کیونکہ رضوان نے اپنی پوزیشن تقریبا پکی کرلی ہے،انہوں نے اعتراف کیا کہ ملتان سلطانز کیلئے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرنے والے ریلی روسو کو ریلیز کرنا بھی بڑی غلطی تھی، جس کا مجھے افسوس ہے جبکہ اعظم خان بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے ناقابلِ یقین کارکردگی پیش کر رہے ہیں،معین خان نے کہا کہ اعظم خان کو رواں سیزن میں اس لیے ریلیز کیا کہ کپتان کی بطور کیپر موجودگی کے باعث انکی جگہ نہیں بن رہی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی