i کھیل

ناقص کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو تبدیل کیا جائے،توفیق عمرتازترین

February 16, 2026

سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر نے ناقص کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ایک انٹرویومیں توفیق عمر نے کہا کارکردگی نہ دکھانے والے کھلاڑیوں کو تبدیل کیوں نہیں کیا جاتا؟ بتایا جائے ہمارے کھلاڑیوں نے اب تک کتنے میچ جتوائے؟۔ انہں نے کہا قومی ٹیم کی بہتری کیلئے اہم فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، کارکردگی نہ دکھانے والے کھلاڑیوں کو آرام دیکر دوسرے کھلاڑی کو موقع کیوں نہیں دیا جاتا؟۔انہوں نے مزید کہا کہ شائقین کرکٹ بھی شاہینوں کی ناقص کارکردگی پر مایوس ہوگئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی