پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کرنے کیلئے تیار ہیں۔مکالو کی اونچائی 8485میٹر ہے اور یہ ایورسٹ کے جنوب مشرق سے 19کلو میٹر فاصلے پر ہے۔نائلہ کیانی 3مئی کو بیس کیمپ سے مہم کا آغاز کریں گی اور 5مئی کو ٹاپ پر پہنچیں گی۔سمٹ مکمل ہونے پر نائلہ کیانی مکالو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن جائیں گی اور وہ 8ہزار میٹر سے بلند 10چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں۔نائلہ نے 2021میں گیشر برم ٹو کو سر کر کے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی