سینئر اداکار نعمان اعجاز نے دوسری شادی کے اپنے بیان کو مذاق قرار دے دیا۔نعمان اعجاز نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔اب ایک تازہ بیان میں اداکار نے بتایا کہ دوسری شادی والا بیان ایک مذاق تھا جس کا مقصد تفریح کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ان کے مذاق کو کسی نے سنجیدہ نہیں لیا ہوگا۔نعمان اعجاز نے کہا کہ وہ لوگوں کا ردعمل دیکھنا چاہتے تھے۔کبھی کبھی، ہم سب کو اچھے ہنسی مذاق کی ضرورت محسوس ہوتی ہے اور اس شو میں کچھ نیا کرنے کا، مزاح لانے کا یہ میرا طریقہ تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی