i کھیل

مسلسل پانچ میڈن اوورز میں پانچ وکٹیں، ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائمتازترین

July 28, 2026

ویسٹ انڈیز کے آل رانڈر جسٹن گریوز نے پاکستان کے خلاف ٹروبا میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔32 سالہ گریوز ریکارڈ شدہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں مسلسل پانچ میڈن اوورز میں وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔انہوں نے 27 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جو ان کے ٹیسٹ کیریئر میں پہلا موقع ہے جب انہوں نے ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہوں۔گریوز نے پہلے شان مسعود کی اہم وکٹ حاصل کی پھر بغیر کوئی رن دیے عامر جمال، علی عثمان، محمد رضوان اور وقفے کے بعد محمد عباس کو آئوٹ کر کے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی